ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بیف تنازع پر کاجول نے کہا، یہ ایک حساس مسئلہ ہے، نہیں چاہتی کسی کے جذبات مجروح ہوں

بیف تنازع پر کاجول نے کہا، یہ ایک حساس مسئلہ ہے، نہیں چاہتی کسی کے جذبات مجروح ہوں

Tue, 02 May 2017 20:30:34    S.O. News Service

ممبئی، 2/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گزشتہ دنوں کرن جوہر سے اپنے بگڑتے رشتوں کو لے کر خبروں میں رہنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول ایک بار پھر بحث میں ہیں۔تازہ معاملہ یہ ہے کہ کاجول نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، جس پر تنازعہ کھڑا ہو گیاہے، حالانکہ  انہوں نے وہ ویڈیو فورا ہٹا لیا اور اس بابت صفائی بھی دی۔غورطلب ہے کہ وائرل ہوئے اس ویڈیو میں کاجول اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کر رہی تھیں، کاجول نے اس پارٹی کا فیس بک لائیو کیا تھا۔فیس بک لائیو میں کاجول اپنے دوست ریان سے باتیں کر رہی ہیں، جس میں وہ بتا رہا ہے کہ اس نے پارٹی کے لیے بیف کا ڈش بنایا ہے، اس کے بعد کاجول مذاق میں کہتی ہیں کہ بیف بنانے کی وجہ سے ان کے ہاتھ کاٹ دینے چاہیے،کاجول نے اس ویڈیوکو شیئر کرنے کے فورا بعد ہی ہٹا لیا۔ہنگامہ بڑھا، تو بعد میں کاجول نے ٹوئٹ کرکے صفائی دیتے ہوئے لکھا ’دوستوں کے ساتھ دوپہر کے کھانے کی جو ویڈیومیں نے شیئر کی تھی، اس میں کہا گیا تھا کہ وہ بیف ہے، یہ مس کمیونی کیشن ہے، وہ بھینس کا گوشت تھا جو قانونی طور پر دستیاب ہے، یہ ایک بہت ہی حساس مسئلہ ہے، جو کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کر سکتا ہے اور میں ایسا بالکل بھی نہیں چاہتی۔
 


Share: